• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا فتیحی کی فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹ کرنے والی بولی وڈ کی مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔ اداکارہ نے فلسطین پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ لکھی ۔یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جدوجہد کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں ، جنہیں دیکھ کر ہرکوئی دہل گیا ہے ۔نورا فتیحی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرائیل کے سیاسی عدم استحکام کے بارے میں بات کررہی ہیں ۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں پھیلی بدامنی کی صورتحال کے خلاف بھی اپنی آواز اٹھائی ہے ۔ وہ نا انصافی کے خلاف اپنی آواز اٹھارہی ہیں ۔نورا نے اپنی پوسٹ کے ذریعہ آگاہی پھیلاتے ہوئے کہا کہ کیسے فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے ۔ وہ یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ کسی کو یہ طے کرنے کا حق نہیں ہے کہ کس کے ہیومن رائٹس دوسرے کے مقابلے زیادہ ضروری ہیں ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہیں کہ نسلی تعصب، ایل جی بی ٹی ، خواتین کے حقوق پر بولنے والے اور بدعنوان حکمرانوں کی مذمت کرنے والے ، فلسطین پر ہورہے مظالم کی کیسے اندیکھاکرسکتے ہیں ۔ آپ یہ طے نہیں کرسکتے کہ کس کے ہیومن رائٹس زیادہ ضروری ہیں ۔نورا نےایک دوسری پوسٹ میں اسرائیلی سیکورٹی فورسیز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مخالفت کا اصل مقصد ناانصافی کو روکنا تھا ۔نورا فتیحی اپنی پوسٹ سے آگاہی پھیلارہی ہیں کہ کیسے فلسطینیوں کے خلاف تشدد ہورہا ہے ۔

تازہ ترین