• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، تباہ شدہ عمارت سے 5 ماہ کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ کے مہاجرین کیمپ میںاسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10افراد شہید ہوگئے تاہم عمارت کے ملبے سے ایک 5ماہ کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا ، تین منزلہ پناہ گزین کیمپ پر کیے گئے حملے کے باعث دو خواتین اور اُن کے آٹھ بچے شہید ہوگئے تھے ، ان میں سے چار بچوں کے والد محمد حدیدی کا تقریباً تمام خاندان اس حملے میں شہید ہوگیا ، اُن کی اہلیہ ماہا اور اُن کے بچے ماہا کے بھائی کے ساتھ اس عمارت میں موجود تھے جب حملہ ہوا، اُن کا پانچ ماہ کا بچہ عمر ہی اس حملے میں زندہ بچ پایا ہے جو اپنی شہید ماں کے پاس ملبے سے برآمد ہوا۔

تازہ ترین