• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سطح پر سرائیکی وسیب کا استحصال کیا جا رہا ہے:عبدالحکیم لغاری

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)سرائیکستان قومی اتحاد کے سینئر رہنما اور سابق ٹکٹ ہولڈر سردار عبدالحکیم خان لغاری، مہر حسین چنگوانی، سید صفدر حسین شاہ، ملک خادم حسین کلاچی، ملک غلام سرور ڈکھنہ، ڈاکٹر شوکت بزدار، فیض کریم بھٹی، سید کامران شاہ، ملک مرید حسین ڈلھڑ، مہر اجمل کھکھ ، غلام اکبر خان جتوئی نے اپنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلسل 3 سال سے سنتے آرہے ہیں مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازیخان تک ڈبل روڈ بنایا جا رہا ہے ۔3 سال گزر چکے ہیں ڈبل روڈ کی بجائے سنگل روڈ کی بھی مرمت نہ کر سکے۔لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی ، کرپشن ، لاقانونیت ، صحت و تعلیم، بے روز گاری وسیب میں ترقیاتی کام نہ ہونا تمام محرومیاں سرائیکی وسیب میں ہیں۔ ہر سطح پر سرائیکی وسیب کا استحصال کیا جا رہا ہے۔7کروڑ سرائیکی عوام کے آئینی حقوق دبائے جا رہے ہیں۔ ظلم کی سیاہ رات  ایک نہ ایک دن ختم ضرور ہو گی۔سرائیکی وسیب میں رہنے والی تمام اقواموں کو عہد کرنا ہو گا اپنے وسیب کے حقوق کے لئے عملی جدوجہد کریں نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ سب متحد ہو کر ایک ہی ایجنڈے پر اکھٹے ہوں جو حکمران ہمارا استحصال کر رہے ہیں ان کے خلاف احتجاج کریں اور دباؤ ڈالا جائے جو ہمارے حقوق ہیں وہ ہمیں فوری طور ادا کیے جائیں۔
تازہ ترین