• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ لگا کر پھل فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے،ہیلپرز بزنس کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) پھلوں کو مضر صحت رنگ لگا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ہیلپرز بزنس کونسل کےسینئر وائس چیئرمین کلب عابدعلی کا کہنا ہے کہ آج کل آڑرو اور دیگر موسمی پھل مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔ بعض مقامات پر مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ د وکاندار کچے پھلوں کو پکے ہوئے پھل ظاہر کرنے کے لئے ان پر زہریلے رنگ کا سپرے کرتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں ان کو دوگنی قیمت پر فروخت کر سکیں۔ انہوں نے کہا باعث تشویش بات یہ ہے کہ ان پر جو رنگ لگایا جاتا ہے وہ کینسر سمیت مختلف خطر ناک امراض پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔
ملتان سے مزید