• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی شہر میں صبح سے تیز ہواؤں کا راج ہے، محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد کراچی میں آج موسم گرم ہونے اور پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔


شہر میں شمال مشرق سے 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔

تازہ ترین