• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سورج کل سے زیادہ آگ آج اگلےگا

ملک بھر میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، شہر قائد میں 11 بجے پارہ 42 ڈگری کو چھو گیا، لاڑکانہ اور موئن جو دڑو میں 44 ڈگری پر جا پہنچا۔

اس وقت دادو، سکھر اور تربت میں درجہ حرارت 43 ،بنوں، پڈعیدن، لسبیلہ اور پسنی میں 40، نواب شاہ، فیصل آباد اور خان پور میں 39ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاورمیں درجہ حرارت 38،بہاولپوراور ملتان میں 37 ، جبکہ لاہور اورمٹھی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

11بجے کراچی میں پارہ 42 ڈگری پر

وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے خبردار کیا ہے کہ اگلے دس روز کےدوران ملک بھر میں شدید گرمی پڑے گی،اس دوران ہیٹ اسٹروک کے خدشات بہت زیادہ ہیں۔

محکمۂ موسمیات نےآج ملک بھر میں کل سے بھی زیادہ گرمی کی پیشگوئی کی ہے،سورج کل سے زیادہ آگ آج اگلےگا، لاہور، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں شدید گرمی آج پھر روزہ داروں کا صبر آزمائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج پارہ 44 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں آج بھی شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔

سورج کل سے زیادہ آگ آج اگلےگا

ہیٹ ویو کے پیش نظر بلدیہ عظمی کراچی نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ،نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہےکہ محکمہ کے ایم سی کے ماتحت اسپتالوں میں 29 سے 31 مئی تک ہنگامی حالت رہے گی۔

گزشتہ رو ز ملک کا گرم ترین شہر موہنجو ڈارو رہا جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا پہنچا۔

سورج کل سے زیادہ آگ آج اگلےگا

سکھراور تربت میں اڑتالیس جبکہ لاہور، فیصل آباد، ، سرگودھا اور حیدر آباد میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزآندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سورج کل سے زیادہ آگ آج اگلےگا

شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش پر کراچی اور حیدر آباد کے شہری بلبلا اٹھے، حیدرآباد کے علاقوںلطیف آباد نمبر9، 11اوراولڈ وحدت کالونی کے مکین سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے ٹائر جلاکر احتجاج کیا اور حیسکو کےخلاف نعرے لگائے۔

کراچی کے علاقے سی ون ایریا، گلشن اقبال بلاک 13 اور 9 میں بجلی کی فراہمی معطل رہی اور شہری پریشان رہے۔

سورج کل سے زیادہ آگ آج اگلےگا

ادھر ترجمان کے الیکٹرک کا کہناہےکہ سحروافطارمیں رہائشی علاقوں کوبجلی فراہم کی جارہی ہے.

اضافی یا غیراعلانی لوڈشیڈنگ کاتاثرغلط ہے جبکہ مقامی فالٹ کی فوری درستگی کےلیےعملہ موجودرہتا ہے۔

تازہ ترین