• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق کے ’جھپیوں اور پپیوں‘ والے بیان پر مہوش کی بھی پیروڈی وائرل

معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ایک دلچسپ بیان پر پیروڈی ویڈیو بنالی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کے ساتھ اُن کی بہن اور اداکارہ مہوش حیات بھی موجود ہیں۔


افشین حیات اور مہوش حیات نے یہ مزاحیہ پیروڈی ویڈیو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اُس بیان پر بنائی گئی ہے جو اُنہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خصوصی طور پر دیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان کے جس بیان پر مہوش حیات اور اُن کی بہن کی جانب سے پیروڈی بنائی گئی ہے اُس میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ’عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔‘

معاون خصوصی کا یہ بیان اس قدر وائرل ہوا کہ اس بار ناصرف عام لوگوں نے پیروڈی بنائی بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں نے بھی پیروڈی کی اس مزاحیہ دوڑ میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

واضح رہے کہ مہوش حیات سے قبل معروف اداکار، گلوکار، میزبان اور کامیڈین علی گُل پیر اور اداکارہ ہانیہ عامر بھی فردوس عاشق کے اس بیان پر پیروڈی ویڈیو بنا چکی ہیں۔

تازہ ترین