• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق دور میں زبانی جمع خرچ کرکے جعلی کارگردگی کا شور مچایا گیا، بزدار

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق دور میں نمود و نمائش کے منصوبوں پر قومی خزانہ ضائع کیا گیا، زبانی جمع خرچ کرکے جعلی کارگردگی کا شور مچایا گیا، ماضی کی طرح شوبازی کا دور گزر چکا، ڈھائی برس میں سابق دور کی خرابیوں اور غلطیوں کو درست کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ انہوں نے نمائشی منصوبوں کی جگہ فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر کام کیا، ماضی کی حکومت نےجنوبی پنجاب کی ترقی کے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کیے۔

انہوں نے کہا کہ سابق دورمیں جنوبی پنجاب کےعوام پسماندگی اورغربت کی چکی میں پستے رہے، تحریک انصاف کی حکومت نےجنوبی پنجاب کواس کی ترقی کاحق واپس کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے، آئندہ سے جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنے گا، جنوبی پنجاب کا بجٹ کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین