• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاغی میں ریکوڈک، تنجیل ذخائر سے پھر امیدیں روشن


بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی کے مطابق نیشنل ریسورسز پرائیوٹ لمیٹیڈ نے چاغی میں تنجیل اور ریکوڈک ریزروز کی ترقی کے لیے پیشکش بھیجی ہے۔

سی ای او این آر ایل کے مطابق پراجیکٹ سے تنجیل اور ریکوڈک کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی کے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو این آر ایل نے بی ایم ای سی بورڈ کو پیشکش پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ سے تنجیل اور ریکوڈک کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، پراجیکٹ میں علاقے کی ترقی کا مکمل سماجی پیکج ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی حکومت بلوچستان، حکومت پاکستان کا جوائنٹ وینچر ہے، اس میں بلوچستان حکومت کا حصہ 90 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید