وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل کل (پیر) کو قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل الحمدللّٰہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے، بہرحال اب قانون بن رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا بہت شکریہ جنہوں نے مسلسل اس بل کے لیے کوششیں کیں۔