• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت تمام اہم ممالک سے رابطوں میں ہے، فلسطین میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کانفرنس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج سیکیورٹی کونسل کا بھی اجلاس ہے، امید ہے کہ عالمی برادری درست فیصلے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی اور سیکیورٹی کونسل اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بھرپور قرارداد لائے گی، پاکستان کی قیادت تمام اہم ممالک سے رابطوں میں ہے۔


وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا سے بہت امیدہیں، القدس اور مسجد اقصی تمام مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اسلامی دنیا مزید اقدامات کرے گی، تمام اسلامی ممالک کھل کر ہماری حمایت کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ فلسطین میں دہشتگردی بند ہونی چاہیے، کچھ ممالک کی سپورٹ اتنی نہیں جتنی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی سعودی قیادت سے بات کی، فلسطین میں جو ہورہا ہے، شاہ سلمان نے ہماری حمایت کی ہے۔

تازہ ترین