• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی اور شاداب کی ’’دی ہنڈریڈز‘‘ میں شرکت غیر یقینی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کی وجہ سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی اس سال انگلینڈ میں دی ہنڈریڈز میں شرکت غیر یقینی ہے۔ دورے کی تاریخیں ٹورنامنٹ سے متصادم ہیں۔ دی ہنڈریڈز ٹورنامنٹ 22 جولائی سے 21 اگست تک کھیلا جانا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی ۔شاہین شاہ آفریدی کابرمنگھم فونکس اور شاداب خان کا مانچسٹر اوریجنل سے معاہدہ ہے۔ ان کی ٹورنامنٹ میں شرکت ٹیم کے اعلان سے مشروط ہے۔ اس سے قبل شاداب خان کو فٹنس ٹیسٹ دینا ہوگا۔ لندن اسپرٹ میں شامل فاسٹ بولر محمد عامر پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکےہیں۔

تازہ ترین