• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، مادام طیبہ قمر

کوونٹری (نمائندہ جنگ ) معروف تنظیم آل فلاح کی سیکریٹری جنرل مادام طیبہ قمر نے کہا کہ النور فاؤنڈیشن نے دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح و تعمیر کے لیے جدوجہد کی ہے جس سے بے راہروی سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے، بالخصوص پاکستان میں سکول کالج اور یونیورسٹیز میں قرآن کی تعلیم کاسلسلہ قابل قدر اور قابل تحسین ہے، گزشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مدثر کو سکالر نگہت ہاشمی کی طرف سے قرآن ترجمہ ھدیہ کیا گیا جو ایک اہم قدم ہے، اس موقع پر دینی لیکچرر النور ویلفیر فاؤنڈیشن ٹیم کی سینئر ممبر روشینہ آفتاب نے کہا کہ قرآن پاک کا مطالعہ جہاں انسانیت کو بے راہ روی سے چھٹکارا دلواتا ہے وہاں خوشگوار زندگی کی طرف راغب کرتا ہے۔ انہوں نے ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے کہا کہ آگے بڑھیں اور پاکستان میں بے سہارا نادار اور تعلیم سے نابلد خواتین کا سہارا بنیں، جو اپنی زندگیوں کو تعلیم حاصل کر کے سنوارنا چاہتی ہیں، جس انداز میں دینی سکالر نگہت ہاشمی نے اسلام و دین کی ترویج ترقی اور پھیلاؤ کے لیے کام کیا وہ قابل تحسین و قابل فخر ہے، ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے دین اسلام کے لیے کام کریں تاکہ ایک پر امن معاشرہ قائم ہو سکے اور حضور پاک کی تعلیمات عام ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ النور فاؤنڈیشن بیرون ممالک میں بھی اسلام و دین کی تبلیغ کر رہا ہے، اورسیز پاکستانیوں کو پاکستان اور اپنے دین کے قریب لانے کے لیے نگہت ہاشمی دن رات کام کر رہی ہیں، بالخصوص خواتین کو دینی تعلیم دی جارہی ہے جس کے بڑے دورس نتائج مل رہے ہیں، اورسیز پاکستانی آگے بڑھیں اور النور فاؤنڈیشن کی ترقی اور نیک مشن کی تکمیل کے لیے تعاون کریں۔

تازہ ترین