• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹرازینکا ویکسین پر لوگوں کی رائے درست نہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ایکسٹرا زنیکا ویکسین اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کو لگائی گئی ہے اور ایکسٹرا زنیکا لگانے کے بارے میں رائے درست نہیں جن کو سائنو فارم لگا ئی گئی ہے انہیں دوسرا ڈوز بھی دیں گے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نےسودگران دہلی اور محکمہ صحت حکومت سندھ کے اشتراک سے ایچ وائی اسپتال میں فری کورونا ویکسینیشن سینٹر کےافتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں فری کرونا ویکسینیشن سینٹرز موجود ہیں اور اس سینٹر سے دہلی کالونی اور ملحقہ علاقوں کے لوگ مستفید ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ویکسین لگوانا چاہئے کیونکہ اسی میں سب کی بہتری ہےاس موقع پر جمعیت سوداگران دھلی (کراچی) کے صدر سلیم فاروقی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میں سندھ حکومت کی جانب سے شکر گزار ہوں جس طرح آپ نے ساتھ دیا اس طرح ہم ہمیشہ ساتھ دیں گے۔

تازہ ترین