• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کے قتل پر خاموش رہنے والے بھی مجرم سے کم نہیں، گورنر پنجاب

لاہور ( نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ معصوم فلسطینیوں کے قتل پر خاموش رہنے والے بھی کسی مجرم سے کم نہیں۔ فلسطین میں اسرائیلی دہشت گرد فوج ہر پل انسانی حقوق کا جنازہ نکال رہی ہے۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر اُنہوں نے او آئی سی کے اجلاس میں اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن پالیسی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا کر بدترین بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے۔گورنر سرور نے مزید کہا کہ بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کررہے ہیں۔ اسرائیل تمام عالمی قوانین کو پاؤں تلے روند رہا ہے اور دنیا تماشا دیکھ رہی ہے۔ دہشت گرد اسرائیل نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کرلی ہیں۔

تازہ ترین