• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4اپریل کی اشاعت خصوصی، شیری رحمان کے مضمون میں دو سطریں تکنیکی غلطی کے باعث شائع ہوئیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما اور امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چار اپریل 2016 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی کے موقعہ پر روز نامہ جنگ کی خصوصی اشاعت کے ایڈیشن میں  ان کا تحریر کردہ جو مضمون شائع ہوا تھا اس میں انہوں نے مذہب یا اقلیتوں کے حوالے سے کوئی بات تحریر نہیں کی تھی۔ محترمہ شیری رحمان کا یہ موقف قطعی طور پر درست ہے تاہم امر واقعہ ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقعہ پر چونکہ روزنامہ جنگ ہمیشہ خصوصی اشاعت کا اہتمام کرتا ہے اور اس موقعہ پر مختلف دانشوروں، پارٹی لیڈروں اورمضمون نگاروں کی تحریریں موصول ہوتی ہیں لیکن محترمہ شیری رحمان کے صحافتی، سفارتی اور پارٹی سے دیرینہ وابستگی کے پیش نظر ان کی تحریر کو اولین ترجیح دی گئی۔  تاہم تکنیکی غلطی سے کمپیوٹر میں محترمہ شیری رحمان کے مضمون میں اسی موضوع پر آئے دو دیگر مضامین کے حصے بھی بن گئے جنہیں بعد میں الگ کر دیا گیا تاہم محض دو سطریں حذف نہ کی جا سکیں اسلئے انہیں شیری  رحمان صاحبہ کے مضمون کا حصہ تصور نہیں کیا جا سکتا اسے تکنیکی غلطی تسلیم کیا جا رہا ہے۔ 
تازہ ترین