• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برداری اسرائیلی تشدد بند کرائےچوک نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ادارہ انسانی حقوق ملتان کے زیر اہتمام چوک نواں شہر پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا،کنوئینر تنزیل خان ملیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے فلسطینی مسلمانوں کو شہید اور زخمی کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ عالمی برداری اسرائیلی تشدد بند کرائے،اسرائیلی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے تمام مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کریں۔عمران رشید بھٹی،ڈاکٹر روبینہ اختر،غزل غازی، عثمان بٹ،محمدسلیم شہباز،رانا شفقت، علیم درانی بھی شریک تھے۔
تازہ ترین