• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی ٹرانسپورٹ بس کمپنیوں کیخلاف کارروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی ٹرانسپورٹ بس کمپنیوں کے خلاف کاروائی کے دوران 7 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔کاروائی سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کی۔سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے پیش نظر بسوں میں پچاس فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں۔مسافروں کو ماسلک پہننے کا پابند بنایا جائے۔اور مسافروں کو بس میں سوار کرنے سے پہلے ان کی تھرمو سٹیٹ گن کے ذریعے سکیننگ کی جائے۔
تازہ ترین