• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان نے والدہ کی کوچنگ کے فرائض سنبھال لیے

بھارتی ٹینس سپر اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ننھے بیٹے نے اب اپنی والدہ کی کوچنگ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ 

جی ہاں، اس حوالے سے حال ہی میں ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ثانیہ مرزا پریکٹس کرتی نظر آرہی ہیں وہیں ان کے بیٹے اذہان ان کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ ازہان ثانیہ مرزا کے خاندان کے انسٹا گرام پر نظر آتے ہیں، اور حال ہی میں عید کے موقع پر ثانیہ مرزا نے اپنی اور اپنے بیٹے کی ایسی ہی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔


ان تصاویر میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ پریکٹس کرتی نظر آرہی ہیں اور ان کے بیٹے نے بھی ٹینس کا آؤٹ فٹ پہن رکھا ہے۔

یاد رہے کہ یہ ویڈیو ثانیہ مرزا کے والد نے شیئر کی ہے۔



تازہ ترین