• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان رہا ،یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 152.40 روپے سے بڑھ کر 152.60 روپے اور قیمت فروخت 152.50 روپے سے بڑھ کر 152.70 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 152.60 روپے سے بڑھ کر 152.70روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کے اضافے سے 153.00روپے سے بڑھ کر 153.20 روپے ہو گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 85پیسے کے اضافے سے 183.80روپے سے بڑھ کر 184.65روپے اور قیمت فروخت 75 پیسے کے اضافے سے 185.50 روپے سے بڑھ کر 186.25 روپے ہو گئی اور 2.50روپے کے اضافےسے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 211.50روپے سے بڑھ کر 214.00روپے اور قیمت فروخت 213.50روپے سے بڑھ کر 216.00روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین