• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں30میگاواٹ غواڑی پاور پراجیکٹ منظور

اسلام آباد (خبرنگار) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گلگت بلتستان میں 30 میگاواٹ کا غواڑی پاور پراجیکٹ منظور کر لیا ، منصوبے کی تعمیر پر 17 ارب روپے کی لاگت آئے گی، منصوبہ ضلع گھانچھے میں تعمیر کیا جائیگا، تعمیر پر 17 ارب کی لاگت آئے گی، پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ منصوبہ گلگت بلتستان کی ترقی کے جامع پلان کا حصہ ہے اور یہ منصوبہ ضلع گھانچھے میں تعمیر کیا جائے گا، اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت سازی کے بعد یہ سی ڈی ڈبلیو سے منظور ہونے والا پہلا منصوبہ ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کا کہنا ہے کہ غواڑی پاور پراجیکٹ گلگت بلتستان کی ترقی کے نئے دور کی جانب اہم قدم ہے ، منصوبے کی سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری نہایت خوش آئند ہے، حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پوری طرح سرگرم ہے، نہایت محنت ، لگن اور دلجمعی سے اصلاحات و تعمیرات کے اپنے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، انشاءاللہ قوم خصوصاً گلگت بلتستان کے عوام کے لئے خوشخبریوں کا سلسلہ ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ 

تازہ ترین