• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھجور برآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان 5 ویں نمبر پر

پشاور(اے پی پی) کھجور برآمدکرنے والے ممالک میں مصر،ایران اور سعودی عرب کے بعد پاکستان پانچویں نمبر پر ہے‘ کھجور کے باغات زیادہ تر صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موجود ہیں‘سندھ کے ضلع خیرپور میں مناسب آب و ہوا کے باعث تقریباً پچہتر ہزار ایکڑ پر کھجور کی کاشت کی جاتی ہے 1930 میں سکھر بیراج مکمل ہونے کے بعد یہاں کھجور کی کاشت میں زبردست اضافہ ہوا۔ ایک اندازے کے مطابق سندھ سے سالانہ سات لاکھ ٹن کھجور حاصل کی جاتی ہے۔ کھجور کو خشک کر کے چھوہارا بھی بنایا جاتا ہے جسے بڑی تعدادمیں پڑوسی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین