• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان ذرائع ابلاغ کا دینی اقدار کے مطابق استعمال یقینی بنائیں ، طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد تحریک منہا ج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے ہزاروں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان جدید ذرائع ابلاغ کا دینی اقدار و تعلیمات اور سماجی، اخلاقی روایات کے مطابق استعمال یقینی بنائیں۔سوشل میڈیا رواں صدی کا پاور فل ذریعہ ابلاغ و اظہار ہونے کے ساتھ بہت حساس معاملہ بھی ہے اس کے مثبت استعمال کے جہاں ثمرات ہیں وہاں اس کا منفی استعمال بہت بڑا فتنہ بھی ہے۔جو شخص جس نیت کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کرے گا ویسے ہی نتائج ظاہر ہونگے۔ بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق کو کاٹ کر گفتگو وائرل کی جاتی ہے، جو دھوکہ، دجل اور بد عنوانی ہے جس کا سادہ لوح افراد پر بہت منفی اثر پڑتا ہے،اس بدعنوانی، تہمت اور الزام تراشی سے دور رہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں منہاج القرآن کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو سختی سے ہدایت دیتا ہوں کہ ہر قسم کی الزام تراشی سے دور رہیں،بغیر تصدیق اور تحقیق کے کوئی معلومات شیئر نہ کریں ۔
تازہ ترین