• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک بات چیت میں صدر بائیڈن نے کھل کر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔

نیتن یاہو نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ رکوانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی منظوری دی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے 735 ملین ڈالر کا مخصوص اسلحہ اسرائیل کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین