• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے کسی حصے میں طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ، ڈائریکٹر موسمیات

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی حصے میں طوفان تاؤتے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ بھارتی گجرات میں طوفان تاؤتے اب ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق اب طوفان سے کوئی خطرہ نہیں صرف ضلع تھرپار کر کے کچھ حصوں میں تیز آندھی، بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہوجائیں گی۔

تازہ ترین