ایس ایس بی انٹرڈویثرنل رسہ کشی چمپئن شپ کراچی ڈویثرن نے جیت لی۔ فائنل میں کراچی ڈویثرن نے میر پورخاص کو شکست دی۔ حیدرآباد نے میرپورخاص کو شکست دے کر برانز میڈل جیتا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن، کراچی یونیورسٹی راشد علی قریشی نے انعامات تقسیم کئے۔
انٹرڈویژنل ٹگ آف وار میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سندھ اسپورٹس بورڈ یوتھ افیئر کی جانب سے بوائز، گرلز اور آفیشلز میں انعامی رقم تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سندھ ٹگ آف وار کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال نے حکومت سندھ کا کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔
محسن خان نے کہا کہ کراچی بھر میں اسکول اور کالجز کی سطح پر اپنی سرگرمیوں کو بڑھائیں گے تاکہ ہمیں مزید نیا ٹیلنٹ ملے ، کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اعجاز احمد اعوان چیف پیٹرن، ریاض صدیقی پیٹرن، وقار احمد خان چیئرمین اور مبشر مختار وائس چیئرمین، گلفراز احمد خان صدر، لالہ عبدالوحید سینئر نائب صدر جبکہ محسن علی خان، کلیم خان اور انوار الحق نائب صدور منتخب ہوئے۔
جاوید اقبال کو بھاری اکثریت سے سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ عظمت پاشا، عائشہ ارم اور چوہدری تنویرجوائنٹ سیکرٹریز اور محمد ندیم خازن منتخب ہوئے۔ ایگزیکٹو ممبران کیلئے نصرت حسین، عقیل لاڑک، حمیرا صدیقی، فہمیدہ ضمیر، منصور ڈھوٹ اورشاہین سلطانہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ عمر شاہین کو میڈیا کوآرڈی نیٹر نامزد کیا گیا۔