• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ماہی گیروں کو20 مئی تک سمندر میں جانے سے روک دیا گیا

 سمندری طوفان کےاثرات کے پیشِ نظر  ماہی گیروں کو20 مئی تک سمندر میں شکار کے لئے جانے سے روک دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کراچی کےعلاقہ ابراہیم حیدری سمیت مختلف علاقوں کی کشتیاں کیٹی بندر کے ساحل پر لنگر انداز ہیں۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق  شدید سمندری طوفان تاؤتے احمد آباد کے جنوب مغرب میں 205کلومیٹر پر موجود ہے۔

آئندہ تین گھنٹوں کے دوران طوفان کی شدت میں کمی آجائے گی، تاؤتے شدید سمندری طوفان سے کمزور ہوکر سائیکلونک اسٹورم بن جائے گا۔

تازہ ترین