• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کورونا وائرس سے مکمل طورپر صحت یاب ہوگئی ہیں۔

متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دیتے ہوئے ایک تفصیلی نوٹ لکھا۔

اداکارہ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ ’ہیلو، آج میراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔‘

کنگنا نےوائرس سے صحتیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس بارے میں بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے وائرس کو کس طرح شکست دی لیکن مجھے کہا گیا ہے کہ کورونا فین کلب کو ناراض نہ کروں۔‘


انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہاں واقعی ہی ایسے لوگ موجود ہیں جو اگر آپ وائرس پر ایسی ویسی بات  کریں تو ناراض ہوجاتے ہیں۔‘

اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہرحال آپ کی دعاؤں اور محبت کا شکریہ‘

واضح رہے کی 8 مئی کو کنگنا رناوت کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں اورانہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا تھا۔

اداکارہ کی کورونا میں مبتلا ہونے کی انسٹاگرام پوسٹ کو انسٹاگرام نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ڈیلیٹ کردیا تھا۔

تازہ ترین