• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم قادری شہید کے مشن کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف رپوٹر) پاکستان سنی تحریک کےسربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری انتہا پسندی کےخاتمے اور مستحکم پاکستان کیلئے جدوجہد کرتے رہے ، ہم اپنے شہید قائد کے مشن پر چلتے ہوئے ہر قسم کے تعصب کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،پاکستان سنی تحریک کو مٹانے کا خواب دیکھنے والے خود مٹ گئے، شہید قائدین و کارکنان کی قربانیوں کو کسی طور بھی فراموش نہیں کرسکتے، ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت کے موقع پر مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ثروت اعجازقادری نے کہا کہ شہیدسلیم قادری 18مئی2001کو بلدیہ ٹاؤن میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جارہے تھے کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے حملہ کرکے رفقاء سمیت شہید کردیا،دہشتگرد آج بھی آزاد دندناتے پھر رہے ہیں،حکومت نے ہمیں انصاف نہیں دیا ،دہشتگردوں کو نکیل ڈالنے کی بجائے آزاد چھوڑ دیا گیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور کراچی ڈویژن کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

تازہ ترین