• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، پیڑول پمپ پر آئل ٹینکر خالی کرنے کے دوران آگ گئی

کراچی(ا سٹا ف رپورٹر) اورنگی ٹاون میں پیٹرول پمپ ملازمین کی مبینہ غفلت سےرکشا ڈائیور جاں بحق ہو گیا،تفصلات کے مطابق گزشتہ رات اورنگی ٹائون میں پیڑول پمپ پر آئل ٹینکر خالی کیا جارہا تھا کہ اچانک آگ لگ گئی، جس نے پمپ پر پیٹرول ڈالوانے کے لئے آنے والے رکشا ڈائیور سعید خان کو بھی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹج میں بھی سعید خان کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سعید کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال برنس سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے غفلت برتنےپر پیڑول پمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین