• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کرکٹ کمیٹی اجلاس،ٹیم کے بیٹنگ مسائل پر بھرپور گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں بیٹنگ کوچ یونس خان سے بیٹنگ مسائل پر بات ہوئی اور بیٹنگ کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے ہیڈکوچ مصباح الحق کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ منگل کو پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس طلب کیا۔ چیئر مین سلیم یوسف کی سربراہ میں یہ دوسرا اجلاس ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس دو گھنٹے جاری رہا جس میں کوچ مصباح الحق، بیٹنگ کوچ یونس خان ، بولنگ کوچ وقار یونس، سلیم یوسف ، وسیم اکرم اورعمر گل بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کے دورے پر بات چیت ہوئی۔ بیٹنگ کے مسائل پر فوکس رہا۔ بیٹنگ کوچ یونس خان نے بیٹنگ پر تفصیلی گفتگو کی۔مصباح الحق نے بتایا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، بہتری لا رہے ہیں ،تھوڑا وقت لگے گا لیکن ہماری سمت درست ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے تباہ کن دورے کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقا کو پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں دو صفر اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک سے شکست دی۔ جنوبی افریقا میں پاکستان نے ون ڈے سیریز دو ایک اور ٹی ٹوئنٹی سیریز تین سے اپنے نام کی۔ زمبابوے میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی جبکہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان دو صفر سے فاتح رہا۔

تازہ ترین