• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارا نہیں پیپلز پارٹی نے کرشمہ دکھایا، مفتاح اسماعیل

کراچی (این این آئی)مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ NA-249 ضمنی الیکشن اخلاقی طور پر ہم جیت چکے ہیں، حلقے میں ہمارا اصل مقابلہ PTI سے تھا، الیکشن ہارا نہیں پیپلز پارٹی نے کرشمہ دکھایا، پی پی دور دور تک نظر نہیں آتی تھی الیکشن نتائج نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا ۔

ان خیالات اظہار انہوں نے PS-116ضلع کیماڑی کے صدر حاجی صالحین تنولی کی عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد NA-249کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا غیر جمہوری رویہ کھل کر قوم کے سامنے آگیا۔ 

تازہ ترین