• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری نے استعفیٰ دیکر اچھی مثال قائم کی، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس، کہا اسد عمرا ور حفیظ شیخ نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، کیا ن لیگ کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ پچھلی حکومتوں کی معاشی پالیسیاں غلط تھیں تو ان کے وزرائے خزانہ کو کیوں کابینہ میں شامل کیا گیا

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ زلفی بخاری نے رنگ روڈ اسکینڈل پر استعفیٰ دے کر اچھی مثال قائم کی ہے۔حسن نثار نے کہا کہ معیشت کی تباہی کے حوالے سے ن لیگ کا موقف بے بنیاد اور بوگس ہے

مثال کے طور پر معیشت اگر لکڑی ہے تو ن لیگ والے اسے دیمک کی طرح کھاگئے، پی ٹی آئی کی نالائقیوں کی گنتی ممکن نہیں ہے، یہ آج تک لوگوں کو اعداد و شمار سے نہیں بتاسکے کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت کن حالات میں تھی

اسد عمر اور حفیظ شیخ اتنے بڑا چیلنج نبھانے کے قابل نہیں تھے تاہم دونوں کی اپنی اپنی مجبوریاں بھی تھیں، شوکت ترین بہرحال ان دونوں سے بہتر آدمی ہیں، حفیظ شیخ ملازم تھا وہ ایک ننھا منا سا وائسرائے تھا جو معیشت کے نام پر پاکستان آیا ہوا تھا، اسد عمر پی آر کا بندہ ہے لیکن زبان چلانے اور ذہن چلانے میں بہت فرق ہوتا ہے، پی ٹی آئی کا سب سے بڑا جرم ہے کہ حکومت میں آنے سے قبل ہوم ورک نہیں کیا۔

تازہ ترین