• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ آر ایم اور دھاماں سیداں میڈیکل افسر کا باہمی تبادلہ منسوخ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے ڈی ایچ آر ایم اور دھاماں سیداں میڈیکل افسر کا باہمی تبادلہ کرکے منسوخ کردیا گیا۔ایک کو واپس بحال دوسرے کو چکروں میں ڈال دیا گیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق گریڈ اٹھارہ کی پوسٹ پر گریڈ 17کے ڈاکٹر ذیشان کو ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا تھا اوردھاماں سیداں کے گریڈ اٹھارہ ے ڈاکٹر وجاہت کو ڈی ایچ ار ایم کا چارج دیدیا گیا تھا۔بعد میں تبادلہ منسوخ ہوگیا اور ڈاکٹرذیشان کو واپس ڈی ایچ آر ایم کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر وجاہت کو ڈسپنسری واپس بھجوانے کی بجائے لاہور سے ہدایت لینے کا کہا گیا ہے ۔ دھاماں سیداں ڈسپنسری میں ویمن میڈیکل افسر کی پوسٹ نہ ہونے کے باجود ڈاکٹرذیشان کی اہلیہ گریڈ سترہ کو بطور ویمن میڈیکل افسر لگایا گیا ہےجو تقرری کے بعد ابھی تک دھاماں سیداں گئی ہی نہیں ،انہیں جنرل ڈیوٹی پر لالکڑتی ڈسپنسری لگایا گیا ہےحالانکہ جنرل ڈیوٹی پر حکومت پابندی لگا چکی ہے۔اس حوالے سے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فائزہ نعیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وضاحت کیلئے سیکرٹری صحت سے رجوع کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ سی ای او ہیلتھ کی پوسٹ بھی گریڈ بیس /انیس کی ہے لیکن موجودہ سی ای او بھی گریڈ اٹھارہ کی ہیں۔
تازہ ترین