• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچنی گیٹ ٗآٹے کی دکان سے 20لاکھ روپے چوری

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ کی حدود پیربالا میں دن دیہاڑے چور آٹے کی دکان کے تالے تو ڑ کر 20لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہو گئے ۔پیر بالا چوک کے آٹا ڈیلر خان عالم ولد شیر حسن نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ دکان بند کرکے نماز کے لئے مسجد گیا واپس آیا تو دکا ن کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اس نے دکا ن کی چیکنگ کی تو معلوم ہوا کہ نامعلوم چور اسکی دکان سے 20لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہو گئے تھے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین