• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، خانم اللہ ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر اور پراونشل کمیٹی کے ممبر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عوام نے ملک کو مزید تباہی سے بچانے مہنگائی سے نجات غربت و بے روزگاری کے خاتمے اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کاتہیہ کر لیا ہے جعلی مقدمات اور انتقامی کارروائیوں سے نہ تو مسلم لیگ کا راستہ روکا جا سکتا ہے اور نہ ہی حکمرانوں کی کشتی کو ڈوبنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ نااہل حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرنا اور نئے انتخابات ملک کی ضرورت بن چکے ہیں آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ کلین سویپ کرے گی مرکز اور چاروں صوبوں میں مسلم لیگ کی حکومت ہو گی۔ جبکہ عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار عوامی سیاستدان انجینئر امیر مقام خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ملک میں ترقی و خوشحالی کے رکے ہوئے سفر کا نئے سرے سے آغاز ہو گا۔ مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ طلباء و نوجوانوں کو لیب ٹاپ دیئے جائیں گے خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کی نااہلی سے حکمران جماعت ضمنی انتخابات میں چاروں صوبوں میں کلین بولڈ ہو چکی ہے اور اب کپتان کو پویلین واپس جانا پڑے گا۔ خانم اللہ خان نے کہا کہ معاشی بحران مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی بجائے دھاندلی سے مسلط ہونے والے وزیراعظم نے انتقام کے تمام حدیں پھلانگ کر انسانی اور اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال رہے ہیں عمران نیازی مسلم لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا رہے ہیں اور رات کو ڈرائونے خواب دیکھ کر چلانا شروع کر دیتے ہیں کہ میاں نواز شریف کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
تازہ ترین