• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل پلیئرز کی پاکستان سے شیڈولڈ روانگی مؤخر

پی ایس ایل پلیئرز کی پاکستان سے شیڈولڈ روانگی موخر ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ٹیموں اور پلیئرز کو ایڈوائزری موصول ہوگئی۔

شیڈول کے مطابق پلیئرز کی  22 مئی کو روانگی نہیں ہوگی، پلیئرز کو پیغام موصول ہوگیا ہے،

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ پلیئرز فی الحال قرنطینہ کیلئے ہوٹل چیک ان نہ کریں۔

دوسری جانب ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد کے لیے سخت شرائط آڑے آنے لگی ہیں، امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی میزبانی کی تصدیق کے باوجود انعقاد ممکن نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آپریشنل، کوویڈ ویکسین، سفری پروٹوکولز اور دیگر کئی مسائل درپیش آگئے، اگلے چند گھنٹوں میں بڑا فیصلہ متوقع ہے۔

تازہ ترین