• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب انکوائری بند

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف انکوائری عدم ثبوت پر بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کےایک ہزار 269 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب شوگر، آٹا، رنگ روڈ اسیکنڈل، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد میں تعینات صوبائی سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلبی کا نوٹس بھی واپس لیا تھا، نیب نے کراچی، حیدرآباد میں سندھ کے دیگر اضلاع کے ڈومیسائل والے ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

نیب نے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے سندھ حکومت کے ملازمین کے تفصیلات طلب کی تھیں، نیب نے مذکورہ کارروائی وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے خط کے بعد کی تھی ۔

تازہ ترین