• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے القسام بریگیڈ کے الضیف کو دو بار نشانہ بنانے کی کوشش کی


اسرائیل بڑا سرپرائز دینے والے حماس رہنما محمد الضیف کی تلاش میں ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق القسام بریگیڈ کے محمد الضیف کو دو بار نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جنوبی غزہ میں کیے گئے ان حملوں میں محمد الضیف محفوظ رہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بارہ کلومیٹرطویل مبینہ سرنگوں پر 110 بم گرائے گئے۔

القسام بریگیڈ کے کمانڈر 25 سال سے اسرائیل کو مطلوب ہیں تاہم ہر بار وہ اسرائیلی حملوں میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ آج ہی غزہ حملوں میں قابل ذکر کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر دوبارہ قبضہ خارج از امکان نہیں ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو نے 70 سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترجیح ہے کہ حملے روک کر معاملہ حل ہو جائے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی انوکھی منطق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔

تازہ ترین