• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

46 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن، کوئی سائیڈ افیکٹ سامنے نہیں آیا، اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات ونیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہاہے کہ ملک میں 46 لاکھ سے زائد لوگوں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ،کوئی سائیڈافیکٹ سامنے نہیں آیا عوام سے گزارش ہے کہ ویکسینیشن کروائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں ماس ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر کے 75 کاونٹرز پر 7 ہزار افراد کو روزانہ ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ تو رکا ہوا ہے، پر وبا ابھی نہیں رکی۔

تازہ ترین