• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والے تعفن سے لوگوں کو مشکلات

سکھر (بیور ورپورٹ)شدید گرمی کے دوران شہر کے بیشتر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے کے باعث ان سے اٹھنے والے تعفن نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، انتظامیہ اور محکمہ نساسک تمام تر دعوئوں کے باوجود صفائی ستھرائی کے نظام کو بحال رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں، گنجان آبادی والے علاقوں ، کاروباری مراکز، اہم شاہراہوں، گھنٹہ گھر چوک،واریتڑ روڈ، اسٹیشن روڈ، مینارہ روڈ، ڈھک روڈ، نشتر روڈ، میانی روڈ، نیوپنڈ، نواں گوٹھ، پرانا سکھر سمیت مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لوگوں کے لئے مسائل کا باعث بنے ہوئے ہیں، محکمہ نساسک نے مختلف علاقوں میں جو کچرا کنڈیاں رکھی ہیں وہ بھر جانے کے باوجود کئی کئی روز تک اٹھائی نہیں جاتیں اور اس سے اٹھنے والے تعفن سے علاقہ مکین سخت مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔سیاسی، سماجی، مذہبی اور تجارتی حلقے ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی توجہ شہریوں کے اس اہم مسئلے کی جانب کراتے ہوئے ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ محکمہ نساسک کی ناقص کارکردگی کا فوری طور پر نوٹس لیں۔  
تازہ ترین