اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) سگریٹ اور میٹھے مشروبات پر ہیلتھ لیوی کے نفاذ کےلیے ہیلتھ لیوی بل وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو بھجوادیا ہے،معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نمائندہ جنگ کو تصدیق کی کہ ہیلتھ لیوی بل پر روزانہ کی بنیادپر کام کیا گیا تاکہ آئندہ مالی سال میں اس کو نافذ کر کے صحت کےشعبے کےلیے ریونیو جمع کیا جاسکے ،ہیلتھ لیوی بل کی جون 2019میں وفاقی کابینہ منظوری دے چکی ہےاور وزارت قانون بھی اس بل کو کلیئر کر چکی ہے ، وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے ہیلتھ لیوی بل پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا یہ ایک وفاقی بل ہے اور یہ صوبائی معاملہ ہے اس کے نفاذ میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔