• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کرکٹر سعید انور نے آج کے دن کونسی تاریخ ساز اننگز کھیلی تھیں؟

ماضی کے لیجنڈری کرکٹر سعید انور نے 24 سال قبل آج کے ہی دن بھارت کیخلاف انفرادی طور پر سب سے زیادہ رنز اسکور کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

21 مئی 1997ء کو سعید انور نے بھارت کے کرکٹ گراؤنڈ میں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی تھی۔

چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعید انور اور شاہد آفریدی نے اننگز کا آغاز کیا مگر شاہد آفریدی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

یہاں سے سعید انور نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور بھارتی بولرز کی ایک نہ چلنے دی, اس میچ میں سعید انور نے 194 رنز کی اننگز کھیلی اور دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

سعید انور نے اپنی ریکارڈ ساز اننگز میں 146 گیندیں کھیلیں اور اس اننگز میں 5 چھکے اور 22 چوکے بھی مارے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس تاریخی دن کی یاد میں ایک پوسٹ بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بنائی ہے۔

تازہ ترین