• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کا فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلنا باعث مسرت ہے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا فسلطین سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلنا باعث مسرت ہے، وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کاموقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پوری مسلم امہ نے فلسطین کے لیے آواز اٹھائی۔

وزیراعظم نے کہاکہ اب فلسطین پر دنیا کا موقف تبدیل ہورہاہے، اسرائیل کا ساتھ دینے والے ملک بھی اب فلسطین کے حق میں بات کررہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا میں اسرائیل پر تنقید ہوئی جو خوش آئند ہے کیونکہ پہلے سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا کہ مغرب میں اسرائیل پر سیاستدان اور میڈیا تنقید کرے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اب سوشل میڈیا کی طاقت آگئی ہے، دنیا میں عوامی رائے تبدیل ہورہی ہے، دنیا میں اب عوامی رائے سے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے دباؤ بڑھے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس نے نہتے فلسطینی نمازیوں پر تشدد کیا، اس معاملے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، فلسطینی صدر اور سابق وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد سے بات کی ہے۔

تازہ ترین