ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 54 سینئر وکلاء نے سپریم کورٹ بار کا لائسنس جاری کرانے کے لئے انٹرویو دے دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں گزشتہ روز وکلاء کے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ملتان سے 41 بہاولپور سے 8، رحیم یار خان، بہاولنگر، لیہ اور مظفرگڑھ سے ایک ایک وکیل شامل ہے۔