لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو ٹریٹ دے دی۔
سجاد علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سجاد علی نے ڈرائیونگ کرتے اور اپنے مقبول ترین گانے ’مہیوال‘ گنگناتے ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے کیونکہ مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار کی جانب سے کچھ نہ کچھ اپڈیٹ کا بےصبری سے انتظار رہتا ہے۔
90 کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں حکمرانی کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں۔
سجاد علی گائیکی کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہر گانے کی کامیابی ہے۔