پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈڑی گلوکار و موسیقار سجاد علی نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار نے اہلیہ کے لیے پیغام میں لکھا کہ ’میری زندگی کی واحد محبت کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’مجھ جیسے موڈی فنکار کو ایک طویل مدت تک برداشت کرنے پر میں آپ کا شکرگزار ہوں۔‘
سجاد علی نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری زندگی کا ایک حسین احساس ہیں۔
پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا۔
90ء کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں حکمرانی کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں۔
سجاد علی گائیکی کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہرگانے کی کامیابی ہے۔