• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم ٹیم کا سکھر کے تجارتی علاقے میں چھاپہ، دو کروڑ روپے کی چھالیہ، پان پراگ، سگریٹ برآمد، دو گودام سیل

سکھر (بیورورپورٹ ) محکمہ کسٹم سکھر کی شہر کے تجارتی علاقے میں رات گئے بڑی کارروائی، بھاری مالیت کی چھالیہ سگریٹ اور دیگر اشیاء برآمد، مالیت دو کڑور سے زائد بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ رات دیر گئے کسٹم کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر شہر کے تجارتی مراکز ڈھک روڈ پر دو گوداموں میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں چھالیہ کی بوریاں ، پان پراگ، سگریٹ برآمد کرکے گوداموں کو سیل کردیا۔ اے سی کسٹم کی سربراہی میں ٹیم نے کاروائی کی، کسٹم حکام کے مطابق یہاں سے چھالیہ پورے شہر میں فروخت کی جاتی ہے، پکڑی جانے والی چھالیہ کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ کسٹم کی ٹیم کی جانب سے یہ بڑی کاروائی بتائی جارہی ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق دو سے اڑھائی کڑور روپے کا مال برآمد کیا گیا ہے کسٹم حکام نے کاروائی کے بعد دونوں گوداموں کو سیل کردیا ہے اور برآمد کیا گیا سامان گاڑیوں میں لاد کر لے گئے ہیں اور مزید قانونی کاروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین