نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ایئرلائن کے 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا بڑے پیمانے پر کیے جانے والے سائبر حملے کے نیتجے میں ہیک کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئر انڈیا کے سرور پر سائبر حملے کے نتیجے میں دنیا بھر سے سفر کرنے والے 45لاکھ مسافروں کا ڈیٹا ہیک کیا گیا۔ایئر انڈیا نے بتایا ہے کہ اس واقعے سے 26اگست 2011 سے3روری 2021تک سفر کرنے والے مسافر متاثر ہوئے ہیں۔چرائے جانے والے ڈیٹا میں مسافروں کے بینک کارڈز ، ٹکٹ اور پاسپورٹ کے علاوہ ذاتی معلومات شامل ہیں۔ایئر لائن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیک ہونے والا ڈیٹا 2011 سے فروری 2021 تک کا ہے۔ اس سائبر حملے میں جنیوا میں موجود مسافرسسٹم آپریٹر سیٹا کو نشانہ بنایا گیا ۔ ایئرلائن کے حکام کے مطابق مسافروں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے جس میں خاص طورپر مسافروں کو ذاتی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے پاسورڈز تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ہیکنگ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم نقصان دینے والے سرور، اور سافٹ وئیرز کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔