• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ ترکی سے مسلح ڈرونز خریدنے والا پہلا نیٹو اتحادی ملک بن گیا

انقرہ (جنگ نیوز )یورپی ملک پولینڈ نے ترکی سے 24مسلح ڈرون طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ یوں پولینڈ ترک ڈرونز خریدنے والا پہلا نیٹو اتحادی ملک بن جائے گا۔پولش وزیر دفاع ماریوش پولاشچاک نے مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی سے ڈرونز خریدنے کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ یورپی ملک ترکی سے بیرقدار ٹی بی 2 ماڈل کے 24 مسلح ڈرونز خریدے گا۔ان ڈرون طیاروں پر ٹینک شکن میزائل نصب ہوں گے۔ ڈرونز کے ساتھ ساتھ پولینڈ انہیں استعمال کرنے کے لیے ترکی سے ٹریننگ پیکج بھی حاصل کر رہا ہے۔ڈرون طیاروں کی پہلی کھیپ سن 2022 میں پولینڈ کو فراہم کر دی جائے گی۔پولش وزیر دفاع ماریوش پولاشچاک نے مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی سے ڈرونز خریدنے کی تصدیق کی ہے۔پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوش پولاشچاک نے مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک ڈرون ٹیکنالوجی نے مشرقی یورپ کی جنگوں میں اپنی عسکری صلاحیت ثابت کی ہے۔قبل ازیں پولاشچاک نے رواں ہفتے بدھ کے روز اپنی ایک ٹوئیٹ میں عندیہ دیا تھا کہ ان کا ملک ترکی سے ڈرون طیارے خرید سکتا ہے۔

تازہ ترین